کورونا وائرس سے جلد صحت یابی میں کون سی اشیا مددگار ہیں؟

کورونا وائرس سے صحت یابی کا دورانیہ کم یا زیادہ کئی وجہ سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر عمر، جنس، صحت مسائل، مدافعتی نظام وغیرہ۔ ماہرین خوراک اور ڈاکٹروں کے مشورے مدافعتی نظام مضبوط بنانے اور کورونا وائرس سے جلد ازجلد صحت یابی میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ الرجل میگزین نے اس حوالے سے ڈاکٹروں اور ماہرین خوراک سے بات چیت کر کے مشوروں پر مشتمل یہ رپورٹ شائع کی ہے۔ ڈاکٹر اور ماہرین خوراک کہتے ہیں کہ کورونا سے تیزی سے صحت یابی کے لیے چار اشیا کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ زنک سے وائرس سے پیدا ہونے والی کمزوری دور ہوتی ہے۔ یہ مریض کے جسم میں آنے والی کمزوری کو قابو کرتا ہے۔ روزانہ 50 ملی گرام زنک استعمال کیا جائے۔ وٹامن سی کورونا وائرس ہونے کی صورت میں جسمانی سوزش کو قابو کرنے میں معاون بنتا ہے۔

یہ مریض کے جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار بڑھا دیتا ہے اور نئے لمفی خلیے تخلیق کرتا ہے۔ ہلدی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، بیکٹریا اور وائرس کو توڑنے، سینے کی گھٹن کم کرنے، کھانسی کو قابو کرنے اور ٹھنڈ سے نجات حاصل کرنے میں بے حد مفید ہے۔ وٹامن ڈی نظام تنفس میں وائرس جانے سے روکتا ہے۔ کورونا وائرس لگنے پر بھی مریض اسے استعمال کرتا رہے اور شفا پانے کے بعد بھی اس کا استعمال جاری رکھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے اور اس سے صحت پانے کے بعد بھی متوازن صحت بخش خوراک کا استعمال جاری رکھا جائے۔ کھانے وٹامن سی، میگنیشیم اور کیلشیم سے مالا مال ہوں۔ اس قسم کے کھانوں کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہو گا۔ صحت تیزی سے بحال ہو گی اور بیماری کی علامتوں کے اثرات کم ہوں گے۔

بشکریہ اردو نیوز

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.